حکومت نے آج کہا کہ ممبئی سے احمد آباد کے درمیان بلٹ ٹرین چلانے کے لئے ہائی سپیڈ ریل لائن منصوبے کی تعمیر پر فی كلو میٹر تقریبا 140 کروڑ روپے خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔
ریلوے کے وزیر مملکت منوج سنہا نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 543 کلومیٹر طویل اس
ریل منصوبے کی تعمیر پر 98000 کروڑ روپے خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔
اس میں سے 81 فیصد رقم جاپاني مالی تعاون سے حاصل ہوگی جبکہ 10 فیصد ریلوے اور باقی رقم مہاراشٹر اور گجرات کی حکومت دستیاب كرائےگي، سات سال میں یہ منصوبہ مکمل ہو جائے گا اور ریلوے اس پر 10 ہزار کروڑ روپے خرچ کرے گا۔